• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا مہم، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو180ملین فراہم کرنیکی ہدایت

Todays Print

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) ملک میں کام کرنے والی نو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں( ڈی آئی ایس سی اوز) سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا کمپین کے لیے بیس بیس ملین روپے فراہم کریں ، تا کہ اوور بلنگ کی حوصلہ شکنی اورنئے بجلی کنکشنزکی منظوری میں شفافیت سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںسے متعلق دیگر معاملات کی پروموشن کی جا سکے۔ اس کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل فنانس( پیپکو) منیر احمد کے سی پی پی اے-جی کے نام خط میں ہوا ہے۔ 28نومبر 2017کے اس خط میں منیر احمد نےپاور ڈویژن کے فیصلوں پرعمل درآمد کا کہا ہے جس کی کاپی دی نیوز کو دستیاب ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ایک میڈیا مہم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اوور بلنگ کی حوصلہ شکنی، نئے بجلی کنکشنز کی منظوری میں شفافیت سمیت ڈی آئی ایس سی اوز کے معاملا ت کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ خط کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی ( پیپکو)ڈی آئی ایس سی اوز سے فنڈز( بیس بیس ملین روپے ) کا بندوبست اور رابطہ کار کا کام کرے گی،وہ مقابلے کے بعدایڈورٹائزمنٹ ایجنسی کی تقرری کرے گی،ایجنسیوں کا انتخاب وفاقی حکومت کے پریس انفارمیشن ڈی پارٹ منٹ کے موجودہ طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترجمان پاورڈویژن ظفر یاب خان میڈیا امور کے حوالے سے کوآرڈی نیشن کریں گے ڈی جی فنانس پیپکو کے لکھے گئے خط میں تما م ڈی آئی ایس سی اوز کے چیف ایگزیکٹو افیسرز پر واضح کیا گیا ہے یہ معاملہ’’ بہت جلد ‘‘ کے طورلیا جائے۔

تازہ ترین