• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا امیزون پراڈکٹس کیلئے یوٹیوب سروس بند کرنے کا اعلان

Announce To Close Youtube Service For Google Amazon Products

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ویڈیو شیئرنگ سروس یو ٹیوب اب امیزون فائر ٹی وی اور ایکو شو سروس پر دستیاب نہیں ہوگی۔

کمپنی کے اس اقدام کی وجہ سے گوگل اور امیزون کے صارفین کا نقصان متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کو امیزون کی مصنوعات پر بلاک کرنے کی وجہ یہ ہے کہ امیزون نے گوگل کی چند مصنوعات کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ یہ امیزون کی مصنوعات کے مقابلے میں پیش کی گئی تھیں۔

ان مصنوعات میں گوگل کی کروم کاسٹ اسٹریمنگ ڈیوائس (جو امیزون کے فائر ٹی وی کی متبادل ہے) اور انٹرنیٹ سے جڑے اسپیکرز ’’ہوم‘‘ (جو امیزون کی پراڈکٹ ایکو کے متبادل ہیں) شامل ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے گوگل امیزون کو دبائو میں لا کر اپنی مصنوعات بیچنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امیزون کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دونوں کمپنیاں اپنے صارفین ایک دوسرے کی مصنوعات سے استفادہ کرنے کا موقع دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امیزون کے انکار کی وجہ سے ہم نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امیزون کی پراڈکٹس پر اپنی یوٹیوب سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کے اس اقدام پر امیزون نے مایوسی کا اظہار کیا ہے.

 

تازہ ترین