• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں بار بار طلبی،عمران خان بابر اعوان پر برہم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے بار بار بلانے پر اپنے وکیل پراظہار برہمی کیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان پر غصہ ہوگئے ۔

عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ میں تو سمجھا تھا آج یہ آخری ہے ،یہ تو مجھے بلاتے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے غصے سے گاڑی کا دروازہ بند کر دیا اور چل دیئے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11دسمبر تک توسیع کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات میں شامل دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھجوانے کی استدعا کی ہے۔

تازہ ترین