آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی پارلیمنٹ نے تلخ بحث کے بعد ملک بھر میں ہم جنس لوگوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایوان نمائندگان نے بل اکثریت کے ساتھ منظور کیا جسے چیلنج نہیں کیا گیا ۔ صرف 5ارکان نے ا س پر احتجاج کیا۔ایوان کی پبلک گیلری میں موجود افراد نے تالیاں بجاکر بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔

x
Advertisement

منظور کیے گئے بل میں شادی کی تعریف تبدیل کرکے صرف مرد اور عورت کے بجائے ’’دو لوگوں کا ملاپ ‘‘کردی گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے سینیٹ نے اسی بل کو 43کے مقابلے میں 12ووٹ سے منظور کیا تھا ۔

شاہی منظوری اور رسمی کارروائی کے بعد یہ بل ایک ماہ میں موثر ہونے کا امکان ہے اور پہلی شادی آئندہ سال جنوری میں متوقع ہے۔

اس بل کی منظور ی کے بعد آسٹریلیا دنیا کا 26واں ملک بن گیا ہے جہاں ہم جنس شادی کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی شماریات ایجنسی کی جانب سے کرائے گئے پوسٹل سروے میں 62فیصد شہریوں نے ہم جنس شادی کو قانونی بنانے کے فیصلہ کی توثیق کی تھی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں