• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دھرنا دینے لگے ہیں۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اِن سیکڑوں بندروں کو ہی دیکھ لیں جو سڑک پر نکل آئی اور دھرنا دیدیا ہے۔

یہ مناظر تھائی لینڈکے شہر Lopburi میں دیکھے گئے جہاں سایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں بندر سڑک پر نکل آئے اور وہاں بیٹھ گئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی کئی منٹ تک متاثر رہی۔

یہ بندر ایک گرجا گھر میں رہتے تھے اور گرجا گھر کے قریب آتش بازی سے خوفزدہ ہوکر یوں سڑک پر نکل آئے جبکہ اس دلچسپ صورتحال پر جہاں کچھ ڈرائیوربندروں کی فوج سے خوفزدہ ہوئے وہیں کچھ خوب محظوظ ہوئے اور بندروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے۔

 

تازہ ترین