• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جرابوں سے بدبوآنے پرایک شخص گرفتار

Smelly Socks Leads To Bus Passengers Arrest In India

بھارت میں جرابوں سے ناگوار بدبوآنے پرایک شخص گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے بس میں سوار ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس کی بدبودار جرابوں کی وجہ سے ایک بس میں ان کا دیگر مسافروں سے جھگڑا شروع ہو گیا۔

مسافروں نے بتایا کہ ’عوامی پریشانی کا باعث‘ بننے کی وجہ سے 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔

یہ واقعہ دارالحکومت دہلی جانے والی ایک بس میں پیش آیا جب پرکاش کمار نے اپنے جوتے اور جرابیں اتاریں۔

جرابوں سے آنے والی بدبو اس قدر ناگوار تھی کہ مسافروں نے پرکاش کمار سے درخواست کی کہ وہ انھیں یا تو بیگ میں ڈال دیں یا باہر پھینک دیں۔ لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ان کے اور دیگر مسافروں کےدرمیان تند و تیز بحث شروع ہوگئی۔

مسافروں کے دباؤ ڈالنے پر بس ڈرائیور نے انڈیا کی ریاست ہماچل پرادیش میں ایک پولیس سٹیشن پر گاڑی روک دی ۔ پرکاش کمار کا کہنا ہے کہ اس کی جرابوں سے کوئی بدبو نہیں آرہی تھی اور مسافروں نے ان سے ’بلاوجہ‘ جھگڑا کیا۔

پولیس نے بتایا کہ پرکاش کمار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین