• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہ سلمان اور شہزادہ محمد سے کونڈ لیزا رائس کی ملاقات

Former Us Secretary Of State Condoleezza Rice Meets Saudi King Crown Prince

سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈ لیزا رائس نے دورہ سعودی عرب کے دوران دار الحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کونڈا لیزا رائس کی شاہ سلمان سے ملاقات کے وقت وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے انچارج خالد العیسیٰ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور کونڈا لیزا رائس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر محمد الغفیلی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین