• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تھری کا شیڈول جاری، فائنل 25مارچ کو ہوگا

The Psl Scheduled Released On Final Will Be March 25

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فینز کے لئے سب سے بڑی خبر آگئی، جس کےتیسرے ایڈیشن کے لئے پی سی بی نے شیڈول کا اعلان کردیا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔

ایونٹ کے حوالے سے سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ ایونٹ کا فائنل پاکستان کےسب سے بڑے شہر کراچی میں کھیلا جائے گاجبکہ شیڈول کے مطابق لیگ میںاس دفعہ 34میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سےہوگا ،لاہور میں 20 اور21مارچ کو پلے آف میچز کا میدان سجے گا جبکہ فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا اوپننگ میچ ڈیفینڈنگ چمپیئن پشاور زلمی اور نئی فرینچائزملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین