• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم فراڈ، رقوم انڈونیشیا، ملائیشیا ،پاکستان سے بھی نکالی گئیں

Atm Frauds Deposits From Indonesia Malaysia Pakistan Were Also Remonstrated

اے ٹی ایم اسکمنگ اسکینڈل میں جیسے جیسے تفصیلات سامنے آرہی ہیں نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں، بینکوں کی جانب سے اب تک 559متاثرہ افراد کی تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں جن کے مطابق رقوم صرف چین ہی نہیں بلکہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور پاکستان سے بھی نکالی گئی ہیں۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق اب تک اسکینڈل سے متاثرہ 559افراد کی تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں، اسکمنگ اسکینڈل سے متاثرہ افراد مختلف بینکوں کے صارفین ہیں، جیسے جیسے لوگوں کو پیسے نکالے جانے کا علم ہورہا ہے وہ بینکوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

ہر کسی کو فوری پیسے نکالے جانے کا علم نہیں ہوپاتا، فوری طور پر علم صرف انہیں ہوتا ہے جنہوں نے فون یا ای میل پر ترسیلات کی اطلاعات سہولت حاصل کر رکھی ہے۔

بینکنگ ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد کے اسکمنگ فراڈکا ریکارڈ اکھٹا کر لیا گیا۔

فراڈ کے ذریعے رقوم صرف چین ہی نہیں بلکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے بھی نکالی گئی ہیں، ایک کیس ایسا بھی رپورٹ ہوا جس میں رقم پاکستان سے نکالی گئی۔

بینکوں کی جانب سے کل دوپہر تک تفصیلات ایف آئی اے کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

رابطہ کرنے پر ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے تفصیلات ملنے پر ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

تازہ ترین