• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ردالفساد کے تحت کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Operation Radd Ul Fasaad Heavy Weapons Recovered

سیکیورٹی فورسز نے ردالفساد کے تحت خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا ہے، 4غاروں میں3کمپائونڈ اور دھماکہ خیز مواد تیارکرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن بستی شیخاں کے علاقے میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے میں ہینڈ گرنیڈ اوربارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ بارودی سرنگیں بنانے کے لیے مختلف اقسام کا بارود بھی چھپایا گیاتھا تاہم آپریشن کے بعد علاقے کو کلئیرقرار دے دیا گیا تھا۔

تازہ ترین