• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو نیچ کہنے پر مانی شنکر آئرکی کانگریس کی رکنیت معطل

Congress Suspends Mani Shankar Aiyars Membership Over Derogatory Remark

بھارت کی کانگریس پارٹی نے اپنے سینئر رکن مانی شنکر آئر کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اسکی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو نیچ کہا تھا۔

Mani-Shanker-222

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کانگریس کے متوقع صدر راہول گاندھی نے مانی شنکر آئر کے اس ریمارکس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیراعظم مودی کانگریس پارٹی اور اسکے لیڈروں کے لیے انتہائی سخت اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں ۔

مگر ہم اس کلچر کو فروغ نہیں دینگے، اوراپنے رکن پارلیمنٹ مانی شنکر آئر سے کہیں گے کہ وہ وزیراعظم سے اس سخت جملے پر معذرت کریں۔Mani-Shanker333

مانی شنکر آئر کا کہنا ہے کہ ہندی میری مادری زبان نہیں اور نیچ میں نے نچلے کا م کے حوالے سے کہا۔ میرا مطلب پیدائشی کمتری نہیں ہے، لیکن اگر اسکے باوجود اس لفظ پر اعتراض ہے تو میں وزیراعظم سے معذرت خواہ ہوں۔

دریں اثنا وزیراعظم مودی نے سورت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گجرات کا وزیراعلیٰ رہا اور اب وزیراعظم ہوں مگر میں نے کوئی ایسا شرمناک کام نہیں کیا، جس پر میرے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں ۔تو پھر ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین