• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامک کنونشن، شرکاء کی فلمی کرداروں کے روپ میں شرکت

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں سالانہ کامک کنونشن کاآغاز ہوگیا ہے۔

چار روزہ کامک کون2017ء میں شرکت کر نے والے سینکڑوں افراد نے مشہور فلمی و کارٹون کرداروں کے کاسٹیومز زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز، خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر ہیں جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

سات دسمبرسے شروع ہونے والا یہ کامک کون میلا 10دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد اس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین