• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں: آصف زرداری

Chief Minister Punjab Should Resign On Model Town Tragedy Asif Zardari

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف استعفیٰ دیں۔

ن لیگ کی حکومت کے خلاف پہلے بیان پھر ایکشن سامنے آیا ہے،آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے ۔

آصف زرداری خود چل کر پاکستان عوامی تحریک کے مرکز منہاج القرآن پہنچ گئے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی ۔

اس موقع پرآصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ صاحب سے ہماری پرانی وابستگی ہے،پیپلز پارٹی نے جہاں ضرورت ہوئی اپنی آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو برداشت نہیں کرے گی ان کے خلاف تحریک چلائیں گے، سیاسی طاقت کے سوا کسی تیسری قوت کے آنے کا امکان نہیں۔

سابق صدر کا امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خوش آئند بات ہے، یورپ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک نے مذمت کی ہے، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے ہم نے شہادتیں دی ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کو استعفیٰ دینا چاہیے،یہ سانحہ ظلم کی بدترین مثال ہے،ہم جیلوں میں گئے ہیں ہمیں پتا ہے حکومت کیسے دباؤ ڈالتی ہے۔

تازہ ترین