• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کی زمین کی ویڈیو، مقناطیسی ذرات ،برقی لہروں کےنظارے

ناسا نے زمین کی سطح کی ویڈیو جاری کر دی، مقناطیسی ذرات اور برقی لہروں کے انوکھے نظارے نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جو یقیناًدیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔

حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے خلاء سے زمین کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ارورا لہروں کو زمین کے گرِ د واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ قدرتی رنگین لہریں سورج سے خارج ہونیوالے مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آئیں جو زمین کے گِرد گھیرا ڈالے منظر کو چار چاند لگاتی نظر آرہی ہیں۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے نے زمین کو خوبصورتی کوکئی گنا بڑھا دیا۔

رات کے وقت زمین پر پھیلی روشنیاں ، محوِ حرکت بادل اور کڑکتی بجلیاں مل کر ایسامنظر تخلیق کر رہی تھیں کہ دیکھنے والے یقیناًاس ویڈیو کو بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین