• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی بھی علیحدہ صوبے کی بات نہیں کی: فاروق ستار

Never Said The Separate Province Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی علیحدہ صوبے کی بات نہیں کی، سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی ، احساس بے گانگی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ کہتے ہیں کہ احساس بے گانگی کو ختم کیا جائے، سندھ کے تمام لوگوں کو برابر کے حقوق دیئے جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے 17فروری کوبھی حیدرآباد میں جلسہ کرنا تھا، تاہم سیہون دھماکےکی وجہ سے یہ جلسہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان گزشتہ ایک سال سےثابت قدمی سےکھڑی ہے،دباؤکےباوجود عوامی حمایت کو اپنے ساتھ قائم رکھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایک سال کےدوران پارٹی کی تنظیم نو کی ہے ،ہمیں یقین ہےکہ ہم ایک بار پھر سے پہلی والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ کل کا جلسہ عظیم الشان جلسہ ہوگا،سب کو یقین آجائےگا،جلسے کی کامیابی سورج کےغروب اورطلوع کی طرح یقینی ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ جلسے سیاسی طور پراہم اورعوام کو متحرک کرنے کے لیے ہوتے ہیں، ہم نےاپنی کوتاہیوں کو دور کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان پراب کسی قسم کاالزام نہیں،تنظیم میں اب سختی سےنظم و ضبط کا خیال رکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی ریلی میں اب عوام کو کسی طور تنگ بھی نہیں کیاجاتا ، ہم اب مکمل طور پرسیاسی اور پرامن جماعت ہیں ۔

تازہ ترین