بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم سمت نامعلوم ملزمان نے 2راکٹ فائر کیے ہیں۔
مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق راکٹ شہر میں گر کر پھٹ گئے،دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔