• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی میڈیا:اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری،جنگی طیارے اور ٹینک کا استعمال

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کےبعدخطےمیں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائدکیا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا اعلان کرنے والی حماس نے دن بھر اسرائیلی علاقے میں پروجیکٹائلز فائر کئےگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جنگی طیارےاورٹینک کابھی استعمال کیا گیا۔

علاوہ ازیں دن بھر فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے ، قابض اسرائیلی فوج کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین