• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا جلسہ ثابت کرے گا ہم پہلی والی پوزیشن پر آگئے ہیں،فاروق

Today Jalsa Prove That We Came In Our Original Position

ایم کیو ایم پاکستان آج سندھ کے شہر حیدرآباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ ثابت کردے گا کہ ہم ایک بار پھر پہلی والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں اکبری گراؤنڈ لطیف آباد میں جلسہ کیا جائے گا, جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں رہنماؤں کے بیٹھنے اور خطاب کے لیے اسٹیج بنادیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کےجلسے کی کامیابی سورج کےغروب اور طلوع کی طرح یقینی ہے، ہم نےاپنی کوتاہیوں کو دور کیا ہے، ایم کیوایم پاکستان پر اب کسی قسم کا الزام نہیں ہے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بولے فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کو ممی قومی موومنٹ بنادیا فاروق ستار ڈھائی ہزار کے جلسے کوکروڑوں کا جلسہ بتا تے ہیں۔

 

 

 

تازہ ترین