• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کی آڈیو ریکارڈنگ کا کوئی وجود نہیں: منیب اقبال

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے پوتے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مرحوم کے صاحبزادے منیب اقبال نے ایسی کسی بھی آڈیو کے وجود کی تردید کی ہے جسے حضرت علامہ اقبال سے منسوب کیا گیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر علامہ کی آواز کے حوالے سے ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اسے آل انڈیا ریڈیو سے حاصل کیا گیا اور ریڈیو پاکستان کی آرکائیو میں موجود تھی۔

منیب اقبال نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ہزاروں لوگوں نے ان کو گزشتہ ایک دو روز میں فون پر اور ایس ایم ایس کے ذریعے یہ سوال پوچھ کر پریشان کر دیا کہ کیا یہ آواز آپ کے دادا کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں ان کو مسلسل بتا رہا ہوں کہ دنیا میں علامہ اقبال کی کسی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی وجود نہیں، قائد اعظم کی ویڈیوز موجود ہیں لیکن علامہ اقبال کی کوئی ویڈیو موجود نہیں۔

منیب اقبال نے اس حوالے سے ایک ویڈیو ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے جو اسی طرح وائرل ہوئی ہے جس طرح علامہ کی آواز کی جعلی آڈیو وائرل ہوئی۔

تازہ ترین