انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی، احتجاجی مارچ سے روکنے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتارکر لیا گیا۔
حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا، اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ روکنے کیلیے قابض انتظامیہ نے سری نگر میں پابندیاں نافذ رکھیں۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سے روکنے کے لیے میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کو پہلے ہی نظر بند کر دیا گیا تھا، یاسین ملک اور دیگر رہنماؤں نے مارچ کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔