ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اسٹار وارز سیریز کی دی لاسٹ جیڈی کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا،جہاں فلم کے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیرے۔
اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈی کا پریمئر لاس اینجلس کے شرائن آڈیٹوریم میں ہوا، پریمئر کے دوران اداکاروں ڈیزی رڈلی اور مارک ہمیل سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
ہال کے باہر فلم میں استعمال ہوئی عجیب الخلقت گاڑی کا ماڈل بھی رکھا گیا تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
ریان جانسن کی ڈائر یکشن میں فلمائی گئی ایکشن، ایڈونچر، سائنس فکشن اور فینٹسی کا مکس تڑکا لیےیہ فلم 15 دسمبر کو دنیا بھر کے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔