• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز ہڑتال کے کلچر سے گریز کریں، ممنون حسین

Avoid The Culture Of Doctors Strike Mamoon Hussain

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہڑتال کے کلچر سے گریز کریں ، انھیں انسانیت کی خدمت کے لئے تعلیم دی گئی ہے، انھوں نے پسماندہ علاقوں میں بار بار ایک ہی طرح کےامراض پھیلنے پر تشویش کا اظہارکیا۔

صدر مملکت ممنون حسین جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے طبی ماہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماحول کے پیش نظر طبی تحقیق کوفروغ دیں، صدر مملکت نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ ہڑتال کی کلچر سے گریز کریں،انھیں انسانیت کی خدمت کیلئے تعلیم دی گئی ہے۔

صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ کا دھارا موڑنے والے امکانات کے دہانے پر کھڑا ہے ،دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور اعزازات بھی تقسیم کئے ۔

تازہ ترین