• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اردو کانفرنس21 دسمبر سےآرٹس کونسل میں ہوگی

World Urdu Conference Will Be Held In Aurts Council Karachi From December 21

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 21 دسمبر سے25 دسمبر تک عالمی اردو کانفرنس منعقد ہوگی،5 روزہ عالمی اردو کانفرنس ،10ویں اور پاکستان کے 70 سالہ جشن کے طور پر منائی جائے گی۔

یہ عالمی اردو کانفرنس ارٹس کونسل آف پاکستان میں جاری یوم آزادی پاکستان کے 70 سالہ جشن کا تسلسل ہوگی اور اس کانفرنس کے آخری دن کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب کیا جارہا ہے جو انکی سالگرہ کا دن بھی ہوگا۔

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ،حاصل خان بزنجو ،جاوید جبار اور دیگر اسکالرز بانی پاکستان کے وژن پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بتایا ہے کہ اس سال کی عالمی اردو کانفرنس گذشتہ برسوں کی نسبت کئی گناہ بڑی ہوگی۔

کانفرنس میں نہ صرف دنیا بھر سے آنے والے مندوبین کی تعداد بہت زیادہ ہوگی بلکہ اس سال جو پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں اس کا حجم بھی بہت زیادہ ہے۔

پاکستان کی 70 سالہ ثقافت، موسیقی ،شاعری ،ادب ،فلم ،رقص ،تھیٹر،ڈرامہ صحافت اور دیگر چیدہ چیدہ شعبوں میں ہم نے کیا کھویا اور کیاپایا کے تھیم کو لیکر متعلقہ شعبوں کے ماہرین اپنے تاثرات اور ماہرانہ رائے پیش کریں گے،اس سال ہندوستان کے ادیب ،شعراء اور دانشوروں کی  شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین