• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کراچی سے لاہور منتقل

Blind Cricket World Cup Final Match Shifted To Lahore From Karachi

سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باعث پانچواں بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل میچ کراچی سے لاہور منتقل کردیاگیا۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ مئی 2017 سے ہمارے سندھ حکومت کے ساتھ معاملات چل رہے تھے۔ ہمیں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا تھا تاہم متعدد بار رابطوں کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے اور عدم تعاون کے پیش نظر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیا ،حکومت پنجاب نے ہمیں بھر پور تعاون کا یقین دلایا جس کے بعد بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ ایونٹ کے 11 میچ دبئی جبکہ 7 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 21 جنوری کو اب کراچی کے بجائے لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین