• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں انوشکا شرما ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

آج کل میڈیا میں ایک بات عروج پر ہے اور وہ ہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے چرچے کا جس کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

انوشکا شرما کے خاندانی پنڈت نے شادی کی تقریبات کے شیڈول کاراز افشا کرتے ہوئے ان کی تفصیلات بتادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اٹلی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، شادی ٹسکنی کے یادگار قلعے میں پندرہ دسمبر کو ہوگی۔

شادی میں ناموار شخصیات کی شرکت متوقع ہے جن میں شاہ رخ خان،عامر خان،سچن ٹنڈولکر،یووراج سنگھ اور دوسری بڑی شخصیات شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شادی کے بعد انوشکا اور کوہلی جنوبی افریقا جائیں گے، باضابطہ تقریب چھبیس دسمبر کو ممبئی میں ہوگی۔

تازہ ترین