• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Snowfall Disturb Life System Of London Citizens

لندن میں برفباری کی وجہ سےنظام زندگی مفلوج ہو گئی ہے، برفباری کی وجہ سےکئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

برفباری کے باعث لندن کا ریلوے نظام اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ کئی مقامات کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

ادھر ویلز میں بریکون کے قریب سینی برج کےمقام پر 12 انچ تک برفباری رکارڈ کی گئی ہے، برفباری کی وجہ سے پرازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا ہے جس کہ باعث کئی ایئرپورٹ بند کردیے گئے ہیں۔ 

لندن حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مڈلینڈ، ایسٹ انگلیا جانے والے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہے، برفباری نے لندن کا چار سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تازہ ترین