• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارآج( 11دسمبرکو) 95برس کے ہوگئے۔

11دسمبر1922کوپاکستان کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں محلہ خداآباد میں پیدا ہونے والے محمد یوسف خان نے بولی وڈ میں شہرت دلیپ کمار کے نام سے حاصل کی۔

دلیپ کمار نے فلمی دنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1944میں فلم’جوار بھٹا‘سے کیاجس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم 1960 میں تاریخی فلم’مغلِ اعظم‘میں شہزادہ سلیم کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں جوار بھاٹا اور مغلِ اعظم کے علاوہ انداز،آن، دیوداس ، آزاد،گنگا جمنا،داغ،کرانتی،نیا دور،کوہِ نور،پیغام،مدھو متی،لیڈر،رام اور شیام،آدمی شکتی،کارما،سوداگر اور قلع سمیت درجنوں فلموں میں لازوال فنکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

بے شمارفلموں میں لازوال کردار نبھانے والے دلیپ کمار کو بھارتی حکومت کی جانب سے دادا صاحب پھالکے اورپدما بھوشن ایوارڈ،پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ زاور دیگر بے شمار فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ فلم انڈسٹری میں لیجنڈ کی سی حیثیت رکھنے والے دلیپ کمار آجکل نمونیا کے باعث علیل ہیں جبکہ کئی بولی وڈ ستاروں نے دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

تازہ ترین