آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Israeli Army Claim To Destroy Tunnel From Gaza

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے ان کی حدود میں آنے والی ایک سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یہ سرنگ سیکڑوں میٹر لمبی تھی۔

اسرائیلی فورسز کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل نے اس سرنگ کو تباہ کرنے کے لئے نئے آلات کا استعمال کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے کئی ماہ قبل اس سرنگ کا پتہ لگالیا تھا اور وہ حماس کی جانب سے اس کی تعمیر کی مانیٹرنگ کررہے تھے اور بالآخر اسے تباہ کردیا گیا۔

یہ سرنگ مکمل طور پر تیار نہیں تھی تاہم انتہائی جدید تھی جہاں بجلی کی سہولت بھی موجود تھی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں