• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی کی فلسطینی کے فروٹ چرانے کی وڈیو سامنے آگئی

اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ صہیونی فوج فلسطینیوں کے مال پر بھی ہاتھ صاف کرنے لگی ہے،اسرائیلی فوجیوں کی چوری کی ناقابل تردید ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی افسر فلسطینی کے فروٹ کے اسٹال سے پھل چوری کرتا ہے اور بھاگ جاتا ہے،اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ مذکورہ آرمی کمانڈر کو معطل کرکے سزادی گئی ہے۔

یہ واقعہ حال ہی میں امریکی صدرکے بیان کے بعد مغربی کنارے پر غزہ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا جب اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر تشدد کررہے تھے ۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کمانڈر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک فروٹ کے اسٹال پر آتا ہے اور ادھر ادھر دیکھ کر جب اپنے قریب کسی کو نہیں پاتا تو وہاں سے کچھ پھل چوری کرکے بھاگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی افسر اپنے ساتھیوں کو بھی چوری کیئے ہوئے پھل کھانے کیلئے پیش کرتا ہے،اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے چیف کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی افسر کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس کو سزا بھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین