• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس : نیب کی التوا کی درخواست مسترد

Hudaibiya Papers Mills Reference Nabs Dismissal Petition Rejected

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے التوا کی اپیل کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کا عہدہ خالی ہے اس لئے مناسب ہوگا کہ اس اہم مقدمے میں پراسیکیوٹر خود پیش ہوں۔

اس موقف پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوٹر نیب کا عہدہ خالی ہونا کیس کے التوا کی کوئی بنیاد نہیں اور پراسیکیوٹر کی تقرری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کیس ملتوی نہیں ہوگا۔

اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس ملتوی نہیں ہوگا، کچھ دیر بعد اس کیس کی سماعت کریں گے۔

جسٹس قاضی فائز نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ التوا کی درخواست کی ہدایت کس نے دی جس پر وکیل نے بتایا کہ التوا کی درخواست کا فیصلہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ تو پھر کیوں نہ ہمچیئرمین نیب کو بلا لیں جس پر وکیل نے کہا کہ پراسیکیوٹر نیب کی سمری بھیجی جا چکی ہے جو جلد منظور ہوجائے گی۔

عدالت نے نیب کے وکیل کے دلائل کے بعد کیس ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

تازہ ترین