لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ٹریک پر منتقلی کے دوران مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق شاہدرہ اسٹیشن پر مالی گاڑی کی بوگیوں کو ایک ٹریک سے دوسرے پر منتقل کیا جارہا تھا کہ تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث راولپنڈی اور لاہورکےدرمیان اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔
ریلوے حکام نے بوگیوں کوٹریک سےہٹا کر ٹرینوں کے لیے کلیئرکردیا تاہم لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس اور ریل کار تاخیر کا شکار ہوئیں۔