• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں نوبل انعام جیتنے والوں کیلئے پروقار تقاریب کا انعقاد

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی مختلف شعبوں میں نوبل انعام جیتنے والوں کے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاہے۔

فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، لٹریچر ،سائنس میں نوبل پرائز جیتے والوں کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں فزکس کے شعبے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے فزسٹ راینر ویس اورامریکی فزسٹ بارچ بیری کو نوبل پرائز سے نوازا گیاجبکہ میڈیسن کے شعبے میں امریکی ماہرِ جینیات ہال جعفری اور مائیکل روسبیش اورامریکی بیالوجسٹ یانگ مائیکل وبل پرائزکے حقدار قرار پائے۔

سوئزرلینڈکے جیکوس ،امریکی جرمن بیالوجسٹ جواکھم اورامریکی مالیکیولر بیالوجسٹ ریچرڈ ہینڈرسن کو کیمسٹری کے نوبل پرائز سے نوازا گیا،ادب کا نوبل انعام جاپان کےکازوں دیا گیا۔

تقریب کی افتتاحی تقریرچیئر مین آف بورڈآف نوبل فاؤنڈیشن کرل ھینڈرل کی جبکہ اسٹاک ہوم کنسرٹ ہال میں نوبل انعام جیتنے والوں اور حاضرین کا ہجوم دکھائی دیا ۔

تازہ ترین