• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں: عرفان خان

I Want To Work In Pakistani Films Irfan Khan

ہر کردار میں نگینے کی طرح فٹ ہوجانے والے بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

فلم ’پیکو‘، ’لنچ باکس‘ اور ’لائف آف پائی‘ سمیت متعدد بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں میں فن کے جوہر دکھانے والے عرفان خان کو ایک انٹرویو کے دوران اپنے مخصوص کھلے ڈلے انداز میں بات کرتے ہوئے کہا: ’میں پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے فلم ’بول‘ میں ایک کردار آفر بھی ہوا تھا لیکن بطور اداکار مجھے وہ کردار اپنے لئے مناسب نہیں لگا اس لئے کام نہ کر سکا۔‘

irfan-khan_02

اُن سے پوچھا گیا کہ '’ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟ تو ان کا کہنا صبا قمر باصلاحیت ہیں اور کردار میں توانائی بھر دیتی ہیں۔ وہ سادہ لڑکی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی ہے جوان کی اداکاری میں بھی جھلکتی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بارے میں عرفان کا کہنا ہے '’کشیدگی میں کمی کا امکان نظر نہیں آتا جس کی سیاسی سمیت بہت سی وجوہات ہیں۔

irfan-khan_03

 

عرفان خان کو عروج کے سفر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے '’میں ماضی کو نہیں دیکھتا۔ میرا مزاج ہی ایسا نہیں۔ جو گزر گیا، وہ گزر گیا۔

irfan-khan_01

اس سوال پر کہ ناقدین اور شائقین کی جانب سے’عمدہ‘ اور ’بہترین‘ اداکار کے القابات پر کیسا لگتا ہے، عرفان نے فوراً جواب دیا '’اچھا لگتا ہے۔ لیکن، سچ یہ ہے کہ القابات کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں۔ انہیں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ اچھا ضرور لگتا ہے۔ لیکن، میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

 

تازہ ترین