• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بک فیئر کا آج آخری دن

The Last Day Of The Ongoing Bookfare In Karachi Expo Center Today

کہانیاں پڑھنے والے بچوں،ادب سے لگاؤ رکھنے والوں سمیت، کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بک فیئر کا آج آخری روز ہے۔

5 روز ہ بک فیئر سے علم کے پیاسوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ 7 دسمبر سے جاری بک فیئر میں تاریخ، ادب، فلسفہ، سائنس، سیاست اور ثقافت سمیت ہر موضوع پر کتابیں رکھی گئی۔

کتابوں کے اس معلومات سے بھرپور اور رنگا رنگ میلے میں 330 سے زائداسٹالز لگائے گئے۔

خواتین ہوں یا مرد، بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری کر رہا ہے۔

عالمی کتب میلے میں اس سال، ترکی، ایران، بھارت، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ امارات کے پبلشرز نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین