• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ وسیم کو ہراساں کئے جانے پر سخت رد عمل سامنے آگیا

Zaira Harassment Case In Airline

بھارت میں خواتین کس حد تک غیر محفوظ ہیں ، اس کا واضح ثبوت میگا ہٹ فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فضائی سفر کے دوران گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ ہے ۔

زائرہ کا تعلق مقبوضہ کشمیرکے علاقے سری نگر سے ہے ۔ زائرہ کے ساتھ دست درازی کا واقعہ پیش آنے پر بھارت میں شدید ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔

Zaira_01

کئی اہم شخصیات نے فوری طور پر سماجی ویب سائٹسپراس کی مذمت کی اورملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

امریکی نشریاتی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے ’خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کے خلاف جرم کا ارتکاب کئے جانے کے کسی بھی واقعے پر فوری طور پر اور مؤثر انداز سے کارروائی ہونی چاہیے۔ زائرہ کے ساتھ جو کچھ ہوا دو بیٹیوں کی ماں ہونے کی حیثیت سے میں اس سے خوف زدہ ہوں۔ امید ہے متعلقہ حکام سخت کارروائی کریں گے۔‘

اُن کے پیش رو اور حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر، عمر عبد اللہ نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے’جس مسافر نے یہ حرکت کی اُس کی شناخت 'ائیر وسترا کی طرف سے پولیس کے سامنے ہونی چاہیےاور قانونی کارروائی کرنے کے لئے مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔‘

Zaira_02

'وسترا ائیر لائنز کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کی وہ زائرہ کے ساتھ ہے ۔واقعے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔ ائیرلائن زائرہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔ ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے اور اس سلسلے میں سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔

Zaira_03

بھارت میں خواتین کے قومی کمیشن کی سربراہ ریکھا سنگھ اور مہاراشٹر ودلی صوبوں میں ان کی ہم منصب عہدیداروں نے بھی اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جبکہ ممبئی پولیس نے اس سلسلے میں باضابطہ ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین