• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان کا نیا انقلابی طریقہ علاج

Treatment Of New Revolutionary Way Of Breast Cancer

برطانیہ میں سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان کا نیا انقلابی طریقہ علاج دریافت کیا ہے۔ ڈاکٹر نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس طریقہ علاج سے اُن خواتین کو فائدہ پہنچے گا جن پر کوئی دوا کارگر نہیں ہوتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیونو گرافی ادویات کےانقلابی کمبی نیشن سے برطانیہ کی 65 سالہ برطانوی خاتون اینا جونز کاعلاج کیا جارہاہے ،جس سے اُس کی زندگی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے۔

cancer-treatment_01

اینا جونز ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہمت و حوصلے کے ساتھ اس مرض کا مقابلہ کررہی ہیں، اس سے قبل وہ کیموتھراپی کے کئی مراحل سمیت دس مختلف طریقہ علاج آزماچکی ہیں لیکن ہر علاج ناکام رہا، اب ان کی امیدیں نئے طریقہ علاج سے وابستہ ہیں۔

وہ 6 ہفتوں نے یہ علاج کرارہی ہیں، ان کاکہنا ہے کہ یہ دوا حیرت انگیز ہے۔

cancer-treatment_02

اینا جونز کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میرے لئے گھبراہٹ کا باعث تھا کیونکہ پہلی بار یہ دوا مجھ پر آزمائی جارہی تھی اور اس کے سائیڈ افیکٹس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن یہ میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔

مسز جونز کو اگست 2004ء میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی جو اب ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہرسال چھاتی کے سرطان میں مبتلا گیارہ ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔

تازہ ترین