آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Could Not Have Any Kind Of Alliance With Ppp Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کسی طرح کا اتحاد نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد ممکن نہیں، میری جنگ اقتدار کے لیے نہیں کرپشن کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ ریاست کے وسائل کو طاقت کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں جس طرح گولیاں چلائی گئیں وہ کسی طور قانون کے مطابق نہیں تھا، پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بنی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جوا ہوا اس کی جمہوریت میں کوئی مثال نہیں ملتی، احتجاج کرنے والے نہتے لوگ تھے، پولیس کے ذریعے 14 افراد کو قتل کرایا گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن تمام پاکستانیوں کا مقدمہ ہے اور اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ میرا اور پاناما کیس ایک جیسا ہے، پاناما کیس میں نوازشریف نے 30 ہزار کروڑ روپیہ باہر بھیجا، میرے کیس میں 60 لاکھ کے فلیٹ کی بات ہے جس میں 60 دستاویزات پیش کیں لیکن نوازشریف نے پورے کیس میں صرف ایک قطری خط دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر اقتدار کی جنگ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور نوازشریف کے ساتھ مل جاتا لیکن یہ کرپشن کے خلاف جنگ ہے تو زرداری کی پارٹی سے کیسے اتحاد کرلوں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں