آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Denies To Host Asia Cup As 2 Way Series Not Possible

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لیکن بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے اجازت ملی تو وہ سیریز کے لئے ونڈو نکال سکتے ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نہیں چاہتا کہ بھارت، پاکستان کی موجودگی میں ایونٹ کی میزبانی کرے تاہم ایشیا کپ اگلے سال ستمبر میں شیڈولڈ ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرا م میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی شیڈول دونوں ملکوں کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں