• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا فلسطینیوں کی خون ریزی میں حصہ دار بن گیا، ترک صدر

Us Became Part Of Palestinians Blood Turkish President

ترک صدر طیب اردوان نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کو فلسطینیوں کی خون ریزی میں حصہ دار قرار دیدیا ۔

انقرہ میں تقریر کے دوران ترک صدر نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو کبھی نہیں مانیں گے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے جیسے فیصلوں کے بعد یہ لوگ کبھی بھی فلسطین میں جاری خونریزی کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہوںگے۔

طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست تک مسلمانوں کی جدوجہد ختم نہیں ہوگی، جو یروشلم پر قبضے کا سوچتے ہیں انہیں درختوں کے پیچھے بھی پناہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو ہونے والا اوآئی سی کا اجلاس ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔

تازہ ترین