• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ٹیسٹ ڈیبیوبھارت کیخلاف کریگا،اجلاس میں ایف ٹی پی منظور

Afghanistan Will Conduct Test Debut Against India Meeting Ftp Approved

افغانستان کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی، اس بات کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں کیا گیا۔

اجلاس میں 2019 سے 2023 تک کے بھارتی ٹیم کے ایف ٹی پی کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت بھارت میں 81 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گےاور ان میچوں میں انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز بھی شامل ہیں۔

پیر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم افغانستان سے اُن کی کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ بھار ت میں ہی کھیلے گی، لیکن اس کے لیے ابھی وینیو اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل افغانستان کی کرکٹ ٹیم 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی تھی، لیکن افغانستان اور بھارت کے تاریخی روابط کی بنا پر بھارت نے اُن سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین