• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام سے روسی افواج کے انخلا کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ واضح کیا کہ یہ عمل جزوی ہے۔

شام میں روسی ائیر بیس کے سرپرائز دورے پر صدر پیوٹن کے ہمراہ وزیر دفاع بھی موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے شامی صدرسےگفتگو میں امید ظاہر کی کہ ایران اور ترکی کی مدد سے پرامن زندگی اور سیاسی عمل کا آغاز ہوسکتا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روسی اور شامی افواج نے عالمی دہشت گردوں کے گروہ کوصرف 2 سال میں تباہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں روسی ائربیس قائم رکھے گا اگر دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا تو روس ان پر طاقتور حملے کرے گا۔

تازہ ترین