• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Pakistan Squad Was Announced For The Tour Of New Zealand

نیوز ی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور 3ٹی20میچز کی سیریز کے لئےپاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ سامنے آگیا،جس میں سب سے بڑی خبر احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی اور ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کی شمولیت ہے ۔

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے اعلان کردہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم،شاداب خان،فہیم اشرف، حسن علی،محمد عامر، رومان رئیس، جنید خان،حارث سہیل، امام الحق اور اظہر علی شامل ہیں ۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کی ابتداء 5ون ڈےمیچوں پر مشتمل سیریز سے ہوگی جبکہ پہلا میچ 6جنوری کورات 3بجے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین