آپ آف لائن ہیں
منگل3؍ذوالقعدہ 1439ھ 17؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Blast At New York Bus Terminal Several Injured

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمنل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کرالیا، مین ہیٹن میں ٹائم اسکوائر کے قریب سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دھماکے سے 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے قریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں