آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Cricketer Mohammad Irfan Was Removed From The Ecl

فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ، اُن کی اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی سماعت نہ ہو سکی۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے کرکٹرز کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا، جس میں محمد عرفان کا نام بھی شامل تھا۔

اب بیرون ملک لیگ کھیلنے کےلیے محمد عرفان نے وزارت داخلہ سے ای سی ایل سے نام نکالنے کےلیے رابطہ کیا ہے جس کے بعدان کا نام ای سی ایل سے ختم کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل محمد عرفان نے نام نکلوانے کے لیے ہائی کورٹ سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہیں عمرہ کرنے کی اجازت ملی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں