• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

Khyber Pakhtunkhwa Predicts Rainfall And Snowfall

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آیندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے میں آیندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے ۔

ادھر ضلع استور میں گزشتہ رات سے شدید برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، برف کی وجہ سے استور کے کئی بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سردی کی لہر میں اضافے اور لکڑی کی عدم دستیابی کی وجہ لوگوں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین