• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے،لیاقت جتوئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے،جس کے مناظر کراچی میں کاشتکاروں کی گرفتاری اور تشدد کی صورت میں نظر آئے، آئندہ انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمد خان میں 15دسمبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹنڈو محمد خان روانگی سے قبل فتح چوک پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ کو گزشتہ دس سال سے لوٹا جارہا ہے، صوبے میں اقرباوپروری اور کرپشن عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،سندھ کے کاشتکاروں کو فصلوں کے مناسب دام نہیں مل رہے۔
تازہ ترین