• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابل فخر ہیں وہ افراد جنہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا،میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ اسپیشل افراد کو حقیقی معنی میں اسپیشل سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران آرٹس کونسل لطیف آباد میں معذوروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ قابل فخر ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور اپنی معذوری کے باوجود نارمل انسانوں سے کہیں زیادہ محنت کرکے خود کو معاشرے کا کار آمد شہری ثابت کرکے دکھایا، میئر نے کہا کہ وہ لوگ قابل تحسین ہیں جو اسپیشل لوگوں کے لئے خوشیوں کے لمحات فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر معذوروں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔
تازہ ترین