• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپس میں شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں کراچی پہنچ گئیں

گجرات(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل ) آپس میں شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں کراچی پہنچ گئیں،18سالہ ثمن کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں آپس میں شادی کرنا چاہتی ہیں، شادی کارڈ بھی سامنے آچکا ہے،ثمن کی والدہ نے کرن کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا، اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ جلالپورجٹاں میں سامنے آیا ہے، اہم انکشافات کے بعد ایف آئی آر درج ہوگئی جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ چوہڑہ کی رہائشی کرن کی محلہ عیدگاہ میں رہنے والی 18سالہ ثمن سے گہری دوستی تھی ،چند روز قبل کرن اپنی دوست ثمن کے گھر آئی اور اسے بازار لے جانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے گئی ۔
تازہ ترین