آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ʼʼحدیبیہ پیپر ملز ریفرنسʼʼ دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل کی سماعت بنچ کے رکن جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی عدم دستیابی کے باعث بنچ ٹوٹ جانے کی بناء پر بغیر کارروائی کےکل جمعہ تک ملتوی کردی ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاںخیل مشتمل3رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو فاضل عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ جسٹس مظہر عالم کے رشتے دار کا انتقال ہوگیا ہے جس کے باعث وہ رخصت پر ہیں،اس لئے کیس کی سماعت جمعہ 15دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں