• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ،رانا ثناء خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے اور یہ لیاقت آباد ہی نہیں کوئٹہ بلوچستان میں کھڑے ہوکر کہا ہے لعنت بھیجتا ہوں ایسی سیٹوں پر جس کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑوانا پڑے، طاہر القادری کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،پنجاب حکومت ظالموں کیخلاف کارروائی کرے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، حکومت پاکستان بیت المقدس کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائے۔ وہ پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے پہلے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی میں مقامی ہال عامر پیلس نزد فائیو اسٹار چورنگی منعقد ہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین